sponserd

WHAT'S NEW?
Loading...

ژوب (ایک خوبصورت رپورٹ)


ژوب صوبه بلوچستان کا ایک ضلع هےیه ایک دریا کے کنارے پر واقع هے.اسے اپوزئ بھی کهتے هیں جو که ژوب کا ایک گاؤں هے.برطانوی حکومت کے دوران اسے " فورٹ سنڈیمن  کهتے تھےلیکن بعد میں 30 جولائ 1976 کو پاکستان کے وزیراعظم زلفقار علی بٹو نے اسکا نام تبدیل کر کے ژوب رکھ دیا.
ژوب میں %96 لوگ مسلمان هیں اور دوسرے مذهبوں میں  عیسائ زیاده تعداد میں هیں.
ژوب کے لوگ زیاده تر دیهات میں اپنے ایام_ زندگی بسر کر رهے هیں .
ژوب میں مختلف قوموں کے لوگ رهتے هیں ان میں تقریبأ  %68 کاکڑ اور شیرانی هیں. دوسرے قوموں میں شیخ, حریفال, مندوخیل,لوؤن اور بابر هیں جوکه ژوب میں رهتے هیں.
ژوب کی آبادی 1901 میں انڈیا کے مطابق 3352 تهی اور 1998 کے مطابق 2 لاکھ سے زیاده جبکه تازه ترین رپورٹس کے مطابق 7 لاکھ سے زیاده تجاوز کر گئ.
ژوب کے ارد گرد مختلف دیهات هیں جن میں کلی اپوزئ, شیخان,کلی خروندئ, منور کلئ,ویاله کلئ, مریمه کلئ,سردار شاه وزیر کلئ اور اسی طرح کے کچھ اور گاؤں بھی هے جن کے بارے میں انشاء الله میں بهت جلد  اپ ڈیٹ کر لوں گا.
ژوب کی ثقافت اور رسم و رواج مختلف هیں ایک روسرے سے, جیسا که شادی, جرگه وغیره.
ژوب میں
زیاده تر لوگ پٹھان هیں اور چند ایک بنگی( کالے چهرے والے) بھی موجود هوتے   هیں.

0 comments:

Post a Comment